11 مئی 2014 - 07:53
کشمیر،ہندوستانی فوج اور مسلح حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ

کشمیر میں ہندوستانی فوج اور مسلح حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ میں کم سے کم دو افراد مارے گئے ہيں ۔

ابنا: شین ھوا کی رپورٹ کےمطابق یہ جھڑپیں سنیچر کےدن پونچھ کے علاقے میں سرینگر کے جنوب میں ایک سو پچاسی کلومیٹر کی دوری پرہوئيں۔اس واقعے میں دو مسلح حملہ آور مارے گئے جب کہ ہندوستانی فوج کے دو افسرزخمی ہوگئے۔
کشمیر میں انیس سو نواسی سے اب تک اڑسٹھ ہزارافراد مارے جاچکے ہيں ۔انیس سو چالیس میں ہندوستان اور پاکستان کے زيرانتظام تقسیم ہونے والا کشمیر ان دونوں پڑوسی ملکوں کے لئے سب سے بڑا تنازعہ ہے۔واضح ہوکہ پاکستان اور ہندوستان کشمیر کی مالکیت کے مسئلے پر اب تک دوجنگیں لڑ چکے ہيں۔

.......

/169